Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برف پگھلنے لگی ،افغان اور طالبان نمائندے ایک میز پر بیٹھنے پر رضامند

اسلام آباد (رپورٹ : الماس حید رنقوی ) کہ 14اپریل کو ہونیوالی کانفرنس میں افغان حکومت کے نمائندے آزاد حیثیت میں شرکت کرسکتے ہیں ، حکومت کے نمائندوں کے طو رپر نہیں، انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ 14اپریل کو انٹرا فغان کانفرنس دوحہ میں متوقع ہے جس میں تمام افغان دھڑوں کی شرکت متوقع ہے ،کانفرنس کے دوران فریقین اپنے موقف کی وضاحت کرینگے ، یہ کانفرنس نہ تو مذاکرات کا کوئی سیشن ہے اور نہ ہی براہ راست اجلاس ہے ، کانفرنس میں کوئی بھی شخص کابل انتظامیہ کے نمائندے کے طو ر پر شرکت نہیں کر سکے گا، ماسکوفارمیٹ کی طرح افغان حکومت کے نمائندے ذاتی حیثیت میں شرکت کرسکتے ہیں افغان حکومت کے نمائندوں کے طور پر نہیں ،افغانستا ن میں قیام امن سے متعلق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے دورے کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ اٖفغان حکومت کے نمائندے اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم ایک میز پر بیٹھے گی، اگرچہ طالبان نے اسے براہ راست مذاکرات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ، اسے ایک کانفرنس میں شرکا کے طو رپر تسلیم کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ، قبل ازیں افغان حکومت کی جانب سے 22رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 14اپریل کودوحہ میں ہونیوالے مذاکرات میں شرکت کر سکے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More