Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت تاحال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں مکمل کرانے میں ناکام

اسلام آباد(سہیل خان ) جبکہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کے سربراہوں کا چنائو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے بعد 3ماہ کے اندر اندرکرنا قانونی تقاضا ہے ، حکومت نے 34 قائمہ کمیٹیوں میں سے3قائمہ کمیٹیوں مواصلات، توانائی اور شماریات ڈویژن کی تشکیل تو کردی مگر چیئرمین کا چنائو تاحال نہ کرسکی، ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکو مت اور اپوزیشن جماعتوں سے ان قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے مراحل کومکمل کرنے کے لئے متعدد باررابطہ کیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا، قواعد کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین کاچنائو باقاعدہ اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ کرواتا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More