Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیکٹا کی نام بدلنے والی 20 تنظیموں کیخلاف کارروائی145 178 افراد فورتھ شیڈول میں شامل

اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے سکیورٹی اداروں کی اطلاع پر ملک بھر میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 178 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اس وقت 8 ہزار 307 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔69 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے جبکہ 2 تنظیموں کی نگرانی کی جارہی ہے ۔نیکٹا رپورٹ کے مطابق نام بدل کر کام کرنے والی 20 سے زائد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4 ہزار863 افراد کے بینک اکائونٹس منجمد کرکے سٹیٹ بینک نے ان اکائونٹس سے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے بھی ضبط کیے ہیں۔ 25 فروری کوسٹیٹ بینک کو 6 ہزار ایک سو 22 بینک اکائونٹس کے اعداد وشمار فراہم کیے گئے تھے جن میں سے اس وقت تک 4 ہزار 8 سو 63 اکائونٹس کو منجمد کیاجاچکا ہے ۔اسکے علاوہ نیکٹا کی سفارش پر ان افراد کے اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کر دیئے گئے ۔ مذکورہ کارروائی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کی شرائط کے بعد عمل میں آئی۔4 مارچ 2019 کو وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی کے شکار افراد اور تنظیموں کو کنٹرول میں لے کر ان کے اکائونٹس منجمد کرنے کیلئے آرڈر جاری کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More