Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاسداران انقلاب،ایران نے امریکی فوج کو دہشتگردقراردیدیا

واشنگٹن،نیویارک، تہران( اے ایف پی ،بیورو رپورٹ، 92نیوز رپورٹ)امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کی افواج کو دہشتگردقراردیدیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کا اعلان خود کیا ، امریکی صدر نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی مداخلتوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں امن ناممکن ہے ، پشت پناہی کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ بنک اور تجارتی کمپنیاں پاسداران انقلاب سے تجارتی تعلقات بندکردیں،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے میرے کہنے پر پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیا،امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قراردینے پرایران نے بھی جوابی وارکر تے ہوئے امریکی فوج کو دہشتگرد قرار دیدیا،ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل میں ایک اورگمراہ کن الیکشن کی خاطر امریکہ نے خطے میں مہم جوئی کی کوشش کی جبکہ ایرانی مجلس شوریٰ کی قومی سلامتی و خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین حشمت اﷲ فلاحت بیشہ نے کہا پارلیمنٹ میں بل پیش کرکے امریکی فوج کو داعش کی طرح دہشت گرد قرار دیا جائے گا ۔دریں اثنا امریکی صدرٹرمپ کے مطابق پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کامقصدایران پر عالمی دبائوبڑھاناہے ،پاسداران انقلاب پر پابندی کا فیصلہ بہت پہلے لیا جانا چاہیے تھا،ایران ریاستی طورپردہشتگردی کوسپورٹ کرتااورپاسداران انقلاب کرداراداکرتی ہے ،امریکی حکام کے مطابق پاسداران انقلاب کی مشرق وسطیٰ میں سرگرمیاں کم کرنے کیلئے اقدام اٹھایا،امریکی تاریخ میں کسی ملک کی فوج کودہشتگردقراردینے کایہ پہلا موقع ہے ،پاسداران انقلاب ایرانی فوج کاحصہ اورسپریم لیڈرکوبراہ راست جوابدہ ہے ،امریکی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ تمام بنک،تجارتی کمپنیاں پاسداران انقلاب سے تجارتی تعلقات بند کردیں، مائیک پومپیو نے خارجہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایران پردبائو بڑھاتے رہیں گے پاسداران انقلاب سمیت قدس فورس کو بھی سیکشن 219کے تحت دہشگرد قراردیا جس کا اطلاق ایک ہفتہ تک کیلئے ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر نے میرے کہنے پر پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا 146146تھینک یومائی ڈیئر فرینڈ145145انہوں نے ٹرمپ سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میری دوسری درخواست پر عملدرآمد کیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More