نارووال (نمائندہ 92نیوز )گندم خریداری سینٹر میں بدانتظامی کی وجہ سے درخواستیں جمع کرانے کے لئے آئے کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ،13کسان زخمی ہو گئے ، پولیس کے شیر جوانوں نے بزرگ دیکھے نہ نوجوان، سب کولاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ، کسانوں نے وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ،بتایاگیا ہے تحصیل شکر گڑھ میں گندم خرید سینٹر میں سخت گرمی اور صبح سویرے آئے ہوئے کسانوں کی درخواستیں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جمع نہ ہونے پر کسانوں میں دھکم پیل شروع ہو گئی ، رش کنٹرول نہ ہونے پرپولیس اہلکاروں نے کسانوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا ، 13کسان زخمی جبکہ 3 بزرگ بے ہوش ہو گئے ،بد انتظامی اور پولیس لاٹھی چارج پر کسان حکمرانوں کو کوستے رہے ، کسانوں کا کہناتھا کہ انہیں ایسا نیا پاکستان نہیں چاہئے جس میں محنت کا صلہ دھکے اور پولیس لاٹھی چارج کی شکل میں ملے ، اشرف رندھاوا اور شریف جٹ نامی کسانوں کا کہنا تھا کہ ناقص انتظامات کی وجہ سے کسانوں کا استحصال کیا جارہاہے ، اے سی شکر گڑھ انور بریال نے فون ہی اٹینڈ نہیں کیا۔
نارروال:گندم خریداری سینٹر آئے کسانوں پر پولیس کا لاٹھی چارج ،13 زخمی،3 بیہوش
