اسلام آباد (حنیف خالد) باخبر ذرائع کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کو نئے وفاقی ڈویژن احساس کے ساتھ منسلک کرنےکی تجویز زیرغور ہے تاکہ غریب اور نادار لوگوں کے بڑھاپے کا سہارا مسلسل اور ضروریات کے مطابق دستیاب رہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ای او بی آئی کے پرانے بورڈ آف ٹرسٹیز کی جگہ نیا بورڈ آف ٹرسٹیز تشکیل دے دیا جائیگا کیونکہ پرانے بورڈ آف ٹرسٹیز کی معیاد مکمل ہوئے ایک عرصہ گزر گیا ہے۔ ادارے کے معاملات کے ماہرین کے مشورے سے ادارے میں ترقیاتی اصلاحات ہونگی۔ ادارے کے پنشن یافتگان کیلئے فنڈز میں اضافے کیلئے کم سے کم اجرت کے بل کی قانون سازی کی جائیگی جو تمام صوبوں میں یکساں شرح سے ہو گی