Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف آئی اے نے نیب جیسے اختیارات مانگ لئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے اختیارات مانگ لیے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمیں راجہ خرم نواز کی سربراہی میں ہوا جس میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بشارت محمود نے ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں بہت خامیاں ہیں جس وجہ سے نتائج نہیں مل پاتے اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ترامیم ضروری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو ریکارڈ بروقت نہیں ملتا جس کے باعث تحقیقات التوا میں پڑجاتی ہیں۔ایف آئی اے کو بینک سے ریکارڈ درکار ہوتا ہے تو اس کے سیشن جج سے اجازت لینی ضروری ہے جسے حاصل کرنے میں کئی ماہ بھی لگ جاتے ہیں اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے سیشن جج ریکارڈ تک رسائی کی اجازت نہیں دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو کسی بھی ادارے سے ریکارٖڈ حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔لہٰذا ایف آئی اے کو بھی سرکاری ریکارڈ تک رسائی کا وہی اختیار ملنا چاہئے جو نیب کے پاس ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More