Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مسابقتی کمیشن، نجی یونیورسٹی کو دھوکا دہی پر مبنی تشہیر پر 50لاکھ روپے جرمانہ

ا سلام آباد ( نمائندہ جنگ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے نجی یونیورسٹی کو دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔کمیشن کو ایک شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ یونیورسٹی اپنے جاری کردہ پراسپیکٹس میں خود کو دھوکہ دہی سے "جنوبی ایشیاء میں ٹا پ 10اور "پاکستان میں سب سے معتبر ـاور معیاری” اور ایچ ای سی کی جانب سے ریکنگ میں دوسری بہترین یونیورسٹی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے ،سی سی پی انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوا کہ نجی یونیورسٹی اپنے پراسپیکٹس میں اپنی رینکنگ اور معیار کے متعلق بے بنیاد دعوے اور جھوٹے میں ملوث رہی ہے ۔انکوائری کی سفارشات پر یو نیورسٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور سماعتوں کے دوران یونیورسٹی اپنے کئے گئے دعوئوں کو ثابت نہ کر سکی اور اس پر سی سی پی بنچ سے غیرمشروط معافی مانگی اور مستقبل میں ایسے دھوکہ دھی پر مشتمل دعویٰ جات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More