Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیوروکریسی کے بھی نیب رویئے پر تحفظات معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھانے کافیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سیاستدانوں کے بعد بیوروکریسی نے بھی نیب کے رویئے پر سوالات اٹھا دیے ہیں ۔وفاقی سیکرٹریز نے نیب کی تحقیقات، پوچھ گچھ کے طریقے اور رویے پر تحفظات کا ظہار کیا ہے ۔ ا ن تحفظات کا اظہار سیکرٹریز کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔ بیوروکریسی نے نیب کے رویے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس کے شرکا ء نے کہا کہ نیب کی جانب سے کیسوں کی تحقیقات کئی حوالوں سے بلاجواز ہیں۔ وفاقی سیکرٹریز نے کہا کہ نیب کا تحقیقات اور پوچھ گچھ کا عمل انتہائی ذلت آمیز ہے۔ وفاقی سیکرٹریز نے رائے دی ہے کہ نیب کے رویے سے سول بیوروکریسی میں مایوسی پھیلی ہے۔ نیب کے رویے سے سرکاری افسران کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More