Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس کی تعداد 22 ہزار 3 سو 80 تک پہنچ گئی

اسلام آباد( جاوید صدیق ) ایک خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والے ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان میں دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس کی تعداد 22 ہزار 3 سو 80 تک پہنچ گئی ہے ۔ نوائے وقت کو ملنے والی اطلاع کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے بائیس ہزار تین سو اسی افسروں میں سے گیارہ سو کا تعلق پولیس گروپ سے ہے ۔ ادارے کی رپورٹ کیمطابق 540 افسروں کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ۔ 240 کے پاس برطانوی شہریت ہے 190 امریکی شہری ہیں سینکڑوں افسروں نے نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ، ملائیشیا اور آئر لینڈ کی شہر ت حاصل کرلی ہے ۔ نوائے وقت کو ملنے والی اطلاع کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے افسروں میں گریڈ اکیس کے چالیس ، گریڈ بیس کے نوے ، گریڈ انیس کے 160 ، گریڈ 18 کے 220 اور گریڈ 17 کے سولہ افسر اس وقت اہم سرکاری عہدوں پر براجمان ہیں۔ وزرات داخلہ دویژن میں 20 افسروں کی شہریت دوہری ہے ۔ ایوی ایشن ڈویژن میں 90 ایسے افسر ہیں جن کے پاس دوہری شہریت ہے ۔ وزارت خزانہ میں 64 افسروں ک ے پاس دوہری شہریت ہے ۔ پٹرولیم کے 96 ، کامرس کے 10، اطلاعات و نشریات ڈویژن میں 25 ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں 22 ، نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن میں سات ، کیپیٹل ایڈ منسٹریشن ڈویژن 11 ، مواصلات میں 16 افسران کے پاس دوہری شہریت ہے ۔ سب سے زیادہ دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کی تعداد محکمہ تعلیم میں ہے ۔ محکمہ تعلیم کے 140 سے زیادہ افسروں کے پاس دوہری شہریت ہے ۔ پی آئی اے میں 80 سے زیادہ اہلکاروں کے پاس دوہری شہریت ہے ۔ سائنس و ٹیکنالوجی میں 60 ، زراعت میں 40 ، آب پاشی ڈویژن میں 20 افسروں کے پاس دوہری شہریت ہے ۔ واضح رہے کہ ایک صوبے کے چیف سیکرٹری کے پاس بھی دوہری شہریت ہے ۔ مذکورہ رپورٹ دوہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ میں بھی پیش کی گئی تھی اتنی بڑی تعداد مین اعلی عہدوں پر فائز بیوروکریٹس جن کی شہریت دوہری ہے ۔ پاکستان اور اس کے مفادات سے وابستگی سوالیہ نشان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More