Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عالمی بینک پاکستان کو فٹیف گرے لسٹ سے نکلوانے کیلئے مددکرے گا

اسلام آباد(ساجد چودھری سے) عالمی بینک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فٹیف) کے رواں برس دسمبر اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلوانے کے لیے مدد کرے گا اور دوسری نیشنل رسک اسسٹیمنٹ کو مکمل کروانے اور پاکستان کی فنانشنل انٹیلی جنس کو مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کو عالمی ماہرین کی خدمات فراہم کرے گا جن کے اخراجات بھی وہ خود برداشت کریگا۔ ایک دستاویز کے مطابق پاکستان نے 2019 کے آغازپر ہی عالمی بینک سے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کی دوسری نیشنل رسک اسسٹیمنٹ مکمل کروانے کے لیے اس سے تکنیکی امداد کی فراہمی کی درخواست کی تھی جسے عالمی بینک نے منظور کرلیاہے ۔ اس دوسری نیشنل رسک اسسٹیمنٹ کو مکمل کرنے کے لیے عالمی بینک پاکستان کی پہلی نیشنل رسک اسسیمنٹ پر نظر ثانی اور وہ اقدامات جو پاکستان نے مکمل کر لئے ہیں جن میں ملک کے کارپوریٹ سیکٹر اور فلاحی تنیموں کے منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کو اس نئی رپورٹ کا حصہ بنایا جائیگا تکنیکی امداد کے تحت ملک میں منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسگ کی روک تھام سے متعلق ملک کے سب سے اہم ادارے سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کوایک بااختیار اورموثر ادارہ بنانے مین مدد فراہم کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More