اسلام آباد( ساجد چودھری ) سول سروس میں باہر سے ٹیکنیکل ایکسپرٹس اورماہرین کولایا جائے گا اور انہیں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تنخواہیں اورمراعات دی جائیں گی ان کے لیے لیونگ ویجز اور ڈیسنٹ ریٹائرمنٹ کے فوائد مہیاکرنے کا فیصلہ کیا گیاہے روزنامہ دنیا کے پاس دستیاب پانچ سالہ حکمت عملی کی سرکاری دستاویز کے مطابق اعلی ترین عہدوں پر بھرتی کے لیے اعزاز جنرل امتحان کے بجائے ملک کی پہلی بار ہر شعبے کے لیے الگ تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کا آپشن دیا جائے گا سپریئر سروس کانظام ختم کرکے اس کی جگہ کیڈر اور نان کیڈر سروس کا نیا نظام اپنایاجائے گا روایتی سالانہ کارکردگی رپورٹ کی جگہ کارکردگی کے نئے معیارات کا ایک نظام رائج کیاجائیگا۔