Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار

اسلام آباد( ایس ایم زمان) ملک میں انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد محض 12 لاکھ 76 ہزار ہے جس میں سے چھ لاکھ افراد سرکاری ونجی ملازمین ہیں ،صنعت کاروں اورتاجروں سمیت کاروباری افراد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے ملک میں پانچ لاکھ 57 ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے باجوود کوئی ٹیکس نہیں دیا ۔ ایف بی آر کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر مین ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 33 ہزار ہے ۔ 5 لاکھ 57 ہزار افراد نے کوئی ٹیکس نہیں دیا ۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ادائیگی کرنے والے 12 لاکھ 76 ہزار افراد مین سے چھ لاکھ نجی و سرکاری ملازمین ہیں جن کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی ہو رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More