Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کٹوں ،بچھڑوں کی افزائش کا 4 سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( اسلم لُڑکا ) وزیراعظم عمران خا ن کے ویژن کے تحتر وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کٹوں اور بچھڑوں کی افزائش کے چار سالہ منصوبے کے پی سی ون کو حتمی شکل دینی شروع کردی ہے ۔ جس پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہو گا۔ ملک میں گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے صوبوں کو تجویز بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ کسانوں اورمویشی پال افراد کو چھ ہزار پانچ سو روپے فی جانور دئیے جائیں گے جس کا مقصد کٹوں اور بچھڑوں کو چھٹی عمر مین ذبح کرنے کے بجائے ان کی پرورش کرنا ہے صوبائی محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کسانوں اور مویشی پال افراد کے پاس جاکر بچھڑوں اور کٹوں کو رجس249ٹریشن کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More