Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا مشرقی حصہ محفوظ ، مغربی میں خطرات ہیں ،فرانسیسی سفیر

اسلام آباد(الماس حیدر نقوی)فرانسیسی سفیر مارک بارینی نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم پاکستان کا مشرقی حصہ محفوظ اورمغربی حصے میں خطرات ہین ۔ پاکستان کے بارے مین دنیا میں بہت سی غلط فہمیاں موجود ہیں۔ پاکستان کے بارے میں اصل حقائق ہیں۔ اجاگرکرنے کیلیے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں 1.4 ارب یوروز سے زیادہ سرمایہ کاری لانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ فرانس کی 23 نجی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم میڈف انٹرنیشنل کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر سرمایہکاری ترجیح ہے ۔ پاکستان کی سیکورٹی صورت حال انتہائی بہتر ہے۔ پاکستان میں سیکورٹی میں مزید بہتری پر سفری انتباہ مزید نرم کیا جائے گا ۔ سی پیک غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لیے کھلا منصوبہ نہیں۔ چین کا بی آر ٹی منصوبہ متوازن اور شفاف اورعالمی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے ۔ علاوہ ازیں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں 1.4 ارب یوروز سے زیادہ سرمایہ کاری لانے کے لیے کام کررہے ہیں ۔ پاکستان خوبصورت ،محفوظ ،پیار کرنے والے لوگوں کا ملک ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More