اسلام آباد( رپورٹ شہبازرانا) سی پیک کے تحت گوادراور کراچی مین واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس آئندہ مالی سال مین بھی مکمل نہیں ہوسکیں گے کیونکہ آئندہ بجٹ مین وفاقی حکومت نے ان منصوبوں کے لیے مطلوبہ مقدارمین فنڈز مختص نہیں کیے۔ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو نے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈآف ریونیو کے لیے تیس ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی تاہم اس دوران انفرادی منصوبوں کی سکروٹنی نہیں کی گئی۔ آئندہ مالی سال کے لیے وزارت خزانے کے مختص کیے گئے مجوزہ فنڈز کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ سندھ اوربلوچستان کے منصوبوں کو پورے فنڈز نہیں م لیں گے ان کے مقابلے مین خیبرپختونخوا اورپنجاب مین جاری منصوبوں کے لیے زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔
گودار اور کراچی میں واٹرٹریٹمنٹ پروجیکٹس آئندہ مالی سال مین بھی مکمل نہیں ہو سکیں گے
