Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ موڈ کے تحت چلایا جائے، ماہرین کی حکومت کو تجویز

اسلام آباد( رپورٹ ظفر بھٹہ) ماہرین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کو سرکاری ملیتی ادارے کے طورپر نہ چلایا جائے اور نہ ہی اس کی نجکاری کی جائے ۔ کیوں کہ یہ ملک کا اسٹریٹجک اثاثہہے ۔ ماہرین کے گروپ کی رپورٹ میں یہ تجویز بھی کیا گیاہے کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملزکو پبلک پرائیویٹ موڈر کے تحت چلانے اور پہلے مرہلے میں ا سے بحال اورپھر دوسرے مرحلے میں اپ گریڈ کیا جائے ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وصنعت پیداوار عبدالرزاق داؤد نے منگل کو ذرائع ابلاغ کے منتخب نمائندوں کے گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بار بار ثابت ہو چکاہے کہ حکومت کاروباروں کو نہیں چلا سکتی اوراسٹیل ملز کی تباہی اس کی ایک مثال ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More