Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

22 وفاقی اداروں کی 770 ایکڑ اراضی فروخت کرنے کاپلان تیار

اسلام آباد( شہباز رانا) وفاقی حکومت نے تاریخ کے 27.6 کھرب روپے کے ریکارڈ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے لئے لگ بھگ 770 ایکڑ قیمتی اراضی کو فروخت کرنے کا پلان بنایا ہے اس سلسلہ مین حکومت نے اس قیمتی اراضی کی لاگت کا مارکیٹ ریٹ کے مطابقت عین کرنے اور تخمینہ لگانے کے لئے تشخیص کار کی منظوری دیدی ہے ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پرائیویٹائزیشن محمد میاں سومرو نجکاری بورڈ کے سربراہ بھی ہیں ۔ نے مختلف وزارتوں کی ملکیتی اراضی کا مارکیٹ ریٹ کے مطابق ریٹ لگانے کے لیے ممکنہ اقدامات کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان پوسٹ ، وزارت اطلاعات و نشریات ، کامرس ڈویژن ، واٹر ریسورس ڈویژن ، پاکستان سپورٹس بورڈ ، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیمتی اراضی کو فروخت کیا جائیگا۔ مزید برآں نجکاری بورڈ نے جائنٹ وینچر ماڑی پٹرولیم کمپنی میں حکومت پاکستان کے 18.39 فیصد شیئرز کی فروخت کے لیے نئے نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر ماڑی پٹرولیم کمپنی سے حکومت شیئرز کی فروخت کو آئندہ بجٹ یعنی جون سے قبل مکمل کرنے کے متمنی ہیں ان کے بقول جون کے بعدہونے والی ڈیل سے بجٹ خسارے پر منفی اثرات پڑیں گے۔ نجکاری بورڈ نے ایس ایم ای بینک کی فروخت کے لیے ائے کے ڈی سیکیورٹی کمپنی کی نگرانی میں ایک کنسورشیم کو فنانشنل ایڈوائزر مقرر کیا ہے ۔ وزارت پرائیویٹ ائزیشن کے سیکرٹری رضوان ملک نے ایکسپریس ٹریبونل کو فیصلوں کے بارے مین بتایا کہ سرکاری اراضی کی قیمت کا جائزہ لینے والی کمپنی تمام اراضی کا کمرشل اور زرعی بنیادوں پرقیمتوں کا تعین طے کرے گی تاکہ حکومت کو بہترقیمت وصول ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More