Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماڈل فارمیسیزکی کارکردگی مایوس کن قرار،آڈٹ کا فیصلہ،4 رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور(سلیمان چودھری )محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی حدود میں مریضوں کو کنٹرول ریٹ پر سستے داموں ادویات کی فراہمی کے لیے قائم ماڈل فارمیسیزکی کارکردگی مایوس کن قرار دے دی گئی ۔ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے ان فارمیسوں کا آڈٹ نہیں کیا جاتا اور ان سے حاصل ہونیوالی کمائی کا حصہ حکومت کو نہیں دیا جاتا ۔ سابق صوبائی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ماڈل فارمیسوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا اور ان کا خصوصی آڈٹ کروانے کا حکم دیا تھا ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایک سال تاخیر کے بعد ان ماڈل فارمیسیز کاخصوصی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے چار رکنی آڈٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق کئی سال قبل محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ایسی ماڈل فارمیسز قائم کی گئی ہیں جہاں پر ادویہ ساز کمپنیاں براہ راست ادویات فراہم کرتی ہے اور یہاں پر ہسپتالوں کی انتظامیہ کا عملہ ان ادویات کو کنٹرول ریٹ پر جو کہ بازار سے انتہائی سستے داموں فروخت کرتی ہیں جس سے ہسپتال کو اچھا خاصا منافع ملتا ہے اور مریضوں کو سستی ادویات مل جاتی ہیں ۔ جب سابقہ دور حکومت میں صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے ایک معاملہ آیا کہ جناح ہسپتال کی فارمیسی نے اب تک کروڑوں روپے ماڈل فارمیسی سے کمائے ہیں لیکن اس میں سے حکومت کواس کا شیئر نہیں دیا گیا ۔ مزید برآں یہ فارمیسیز اپنی اصل کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں اس لیے ان کے گزشتہ تین سال کی کارکردگی اور مالی آڈٹ کیا جائے اور آئندہ کے حوالے سے رپورٹ آنے کے بعد ہی لائحہ عمل تیار کی جائے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تقریبا ایک سال کی تاخیر کے بعد ماڈل فارمیسز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری پنجا ب فارمیسی کونسل کی سربراہی میں چار رکنی آڈٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے دیگر ممبران میں نمائندہ انٹرنل آڈٹ ونگ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، حافظ شاہد سیکشن آفیسر پروکیورمنٹ ونگ اور ایک نمائندہ شامل ہو گا ۔ کمیٹی خود مختار ٹیچنگ ہسپتالوں میں فارمیسیوں کا آڈٹ کر کے رپورٹ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو جمع کرائے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More