Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فش فارمنگ کیلئے چین کے تعاون سے کیج کلچر متعارف کرا نیکا فیصلہ

اسلام آباد(ملک سعیداعوان ) موجودہ حکومت نے مچھلی کی مانگ کو پورا کرنے اور اس کی پیداوار بڑھانے کیلئے چینی ماہرین کی معاونت سے دریائوں ، نالوں ، جھیلوں سمیت چلتے پانی میں فش فارمنگ کیلئے کیج (پنجرہ) کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ موجود حکومت نے ملک میں فشریز کے شعبے کے فروغ کے جدید طریقے اپنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سے پیدا ہونے والی مچھلیوں کو ملک کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ایکسپورٹ بڑھا کر زرمبادلہ کمایا جاسکے ۔ دریائوں ،نالوں اور نہروں کے رواں پانی میں کیج کلچرکا طریقہ استعمال کیا جائیگا، اورمچھلیوں کے بچے چھوڑ ے جائینگے اور کیج سسٹم وہاں پر لگائے جائینگے جہاں پانی کا بہاؤ سالانہ کی بنیاد پر ہوگا۔ اس طریقے کو اختیار کرنے کیلئے جاری پانی کے اندر کیج بنانے کیلئے موزوں علاقے فشریز سے وابستہ افراد کولیز پر د یئے جائینگے یا پھر فشنگ کے رائٹس کاشتکار کو دے دیئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں وزارت کے حکام نے بتایا کہ وزارت زرعی شعبے کی بہتری اور ترقی کیلئے زرعی ایمرجنسی پروگرام تیار کررہی ہے جس کے تحت فشریز کے شعبے پر 3.9ارب روپے خرچ کئے جائینگے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More