Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈریپ افسران،ملازمین کوایک ماہ میں اسنادکی تصدیق کرانیکاحکم

اسلام آباد ( جہانگیر منہاس) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق سربراہ شیخ اختر حسین کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعدڈریپ کے تمام افسران، ڈائریکٹرز اور دیگر سٹاف کو اپنی تصدیق شدہ اسناد ایک ماہ کے اندر جمع کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت صحت سے گزشتہ روز جاری حکمنامے کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تمام سینئر و جونیئر افسران، ڈائریکٹرز اور چھوٹے سٹاف کو اپنی تعلیمی اسناد ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر اداروں سے تصدیق کرانے کے بعد ایک ماہ کے دوران اتھارٹی کے سی ای او کے پاس جمع کرانے کاحکم دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ کے سابق سربراہ شیخ اختر حسین کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد ابھی تک انکی ادارے سے حاصل کی گئی مراعات کی واپسی کے بارے میں کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ ڈرگ اتھارٹی کا چارج ایک قائم مقام افسر کو دیا گیا ہے تاہم اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ادارے میں اب بھی کئی ملازمین کی ڈگری مشکوک ہے جو ڈرگ اتھارٹی کے اندر اہم پوسٹوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ کے سابق سربراہ نے ادارے میں کئی منظور نظر افراد کو اہم ذمہ داریاں دے رکھی تھیں۔ وزارت صحت کی طرف سے ڈریپ کے افسران اور ڈائریکٹرز کی تعلیمی اسناد کی دوبارہ چھان بین کے بعد ادارے میں شفافیفت کا عمل لایا جا سکے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More