Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انکوائری بند ،چودھری برادران26اپریل کو احتساب عدالت طلب

لاہور،اسلام آباد (اپنے نیوز رپورٹر سے ،نیوز ایجنسیاں) احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے چودھری شجاعت اور پرویز الہیٰ کیخلاف نیب انکوائری ختم کرنے کی 9 سی کی درخواست پر سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کو 26 اپریل کو طلب کر لیا۔ نیب نے استدعا کی کہ چودھری برادران کے خلاف نیب نے ایل ڈی اے سکیم میں 28 پلاٹوں کی خرید کی انکوائری کا آغاز کیا جس کا ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہے ، انکوائری میں ان کے خلاف دائر الزام ثابت نہیں ہو سکا تھا جس پر چئیرمین نیب نے کیس ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے لیگی رہنماؤں سعد رفیق اور سلمان رفیق کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنے کے معاملہ میں ایگزیکٹو بلڈرز کی جانب سے منجمد اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کردی۔ نیب نے تین بنک اکاؤنٹ قانون کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہرکر دی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں 67 کروڑکی کرپشن کے کیس پر سماعت کے دوران ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع کر دی اورملزمان کو دوبارہ 24 اپریل کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں سابق لینڈ کلیکٹر میاں عبدالرؤف، وقار اور نواز وغیرہ شامل ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ د اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ 24 اپریل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کر لیا۔ دوران سماعت نامزد شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد خان، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی عدالت میں موجود تھے ، ا ستغاثہ کے گواہ ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹنٹ رحمت علی پر جرح مکمل کر لی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس میں گواہ نعیم پر جرح مکمل کرلی گئی ، جج ارشد ملک نے مزید دو گواہوں کو طلب کرلیا۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیاجبکہ سابق وزیر قانون بابر اعوان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More