Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گیس کمپنیوں کا اربوں کا خسارہ145حکومت کیلئےقیمتوں میں اضافہ ناگزیر

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)گیس کمپنیوں کے اربوں روپے کے خسارے کی وجہ سے حکومت کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت گیس ٹیرف میں اضافے کو 18سے20فیصد تک محدود کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق،پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام یکم جولائی2019 سے موثر ہونے والے گیس قیمتوں کا فارمولا تشکیل دے رہے ہیںکیوں کہ موجودہ فارمولا 7سلیبس پر مبنی ہے، جس میں سلیب کو کوئی فائدہ نہیں ہےاور اس کی وجہ سے جنوری اور فروری کے دوران صارفین کو 100-200فیصد اضافی بلز بھیجے گئے۔اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت نے گیس قیمتوں میں 10-143فیصد اضافہ کیا تھا۔اب یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں مزید اضافہ ناگزیر ہےکیوں کہ 30جون،2019تک گیس کمپنیوں کا خسارہ 240-250ارب روپے ہوجائے گا۔تاہم، حکومت چاہتی ہے کہ یکم جولائی 2019سے ایک سلیب فائد ے کے ساتھ 20-42فیصد اضافہ کرے ، تاکہ گیس صارفین پر منتقل ہونے والا زری بوجھ کم ہوسکے لیکن پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے اب تک جو فارمولا تیار کیا ہے اس سے گیس ٹیرف میں بالترتیب 18فیصد،35فیصد،42فیصد اور یہاں تک کے 94فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے ، جس کا دارومدار حکومت کی جانب سے گیس کمپنیوں کو ان کا خسارہ پورا کرنے کے لیے دی جانے والی سبسڈی پر ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More