اسلام آباد (زبیر قصوری)آزاد کشمیر کے شہرمیرپور میں موبائل فون اسمبل کرنے والی ایک مقامی پاکستانی کمپنی کی طرف سے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے معیار کے مطابق مشینری فیکٹری میں نہ ہونے پر اس کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی ٹیم نے ملک میں موبائل فون اسمبل کرنے والی فیکٹریوں کے باقاعدہ دورے شروع کر دیئے ہیں ۔
آزاد کشمیر میں موبائل فون اسمبل کرنے والی مقامی کمپنی کا لائسنس منسوخ
