Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نامزدسیکریٹری خارجہ سہیل محمود نئی دہلی میں اپنے فرائض سے آج سبکدوش ہونگے

اسلام آباد (صالح ظافر)نامزد سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنے فرائض سے آج سبکدوش ہورہے ہیں، وہ کل دفتر خارجہ کو اطلاع کریں گے۔ اہم سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ سہیل محمود جنہیں بدھ کو پاکستان پہنچنا تھا، وہ چند اہم اجلاسوں میں شرکت کیلئے مزید تین روز کیلئے نئی دہلی میں ٹھہر گئے ہیں۔ انہیں بھارتی امور خارجہ کی وزیر سشما سواراج پہلے ہی الوداعی دعوت دے چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سہیل محمود 17 اپریل کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل نہایت مصروف شیڈول گزاریں گے کیونکہ وہ یہاں اعلیٰ حکام کو بھارت میں ڈویلپمنٹس کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ وہ 15 اپریل کو دفتر خارجہ میں اعلیٰ درجے کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے الوداعی عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔ سہیل محمود اس ماہ کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورہ کا حصہ ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More