Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف سے معاہدہ، ٹیکسوں میں اضافے کےسوا چارہ نہ رہا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت کے پاس ٹیکسوں میں اضافے کےسوا کوئی چارہ نہیں رہا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے لئے خصوصاً آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کے ساتھ استثنیٰ ختم کرنے اور اخراجات میں کٹوتی کرنا ہوگی۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر بڑے پیمانے پر مالیاتی ایڈجسٹمنٹ تحریک انصاف کی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت معمولی اکثریت کے بل بوتے پربرسراقتدار ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ مشکل او ر غیر مقبول فیصلے کرکے اپنا وجود کیسے برقرار رکھ پاتی ہے۔ رواں مالی سال کے لئے مالیاتی محاذ پر منہ پھاڑے جو وسیع خلا ہے، حکومت کا بڑا انحصار ایمنسٹی اسکیم پر ہے۔ جس کے تحت رواں مالی سال کے باقی عرصہ میں 125؍ ارب سے 150؍ ارب روپے تک حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اعلی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) آئی ایم ایف کی خوا ہش ہے۔ اس کا حکومت سے مطالبہ ہوگا کہ اشیاء اور خدمات پر جی ایس ٹی کے لئے کم از کم یکساں وصولیوں کا طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ ہم آہنگ نظام تشکیل دیا جاسکے۔ ایف بی آر کی وصولیوں کا ہدف بڑھنے کے لئے حکومت جی ایس ٹی شرح میں اضافے پر غور کررہی ہے ۔ لیکن ماہر ین اقتصادیات نے ایسے کسی اقدام کوتباہ کن قرار دیاہے۔ رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مقدار
میں 35؍فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ خام تیل کی مقدار رواں مالی سال کے پہلے 8؍ ماہ میں 11.2 فیصد کم ہوئی۔ دوسری طرف بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں بھی رواں سال منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More