Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دنیابھر میں21کروڑخواتین کو مانع حمل ادویات تک رسائی نہیں

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں 21کروڑ اور40لاکھ خواتین اور لڑکیوں کی جدید مانع حمل ادویات تک رسائی نہیں ہے۔ سیاسی، اقتصادی، سماجی حالات اورثقافتی معیارات مانع حمل ادویات کی ترسیل میں اہم ترین رکاوٹیں ہیں، دنیا ابھی اس منزل سے بہت دور ہے کہ لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہو کہ وہ بچے پیدا کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ عالمی آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس طرح ترقی پذیر ممالک میں بچے پیدا کرنے کے قابل ہر چوتھی خاتون متاثر ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیاسی اقتصادی اور سماجی حالات کے ساتھ ساتھ ثقافتی معیارات مانع حمل ادویات کی ترسیل میں اہم ترین رکاوٹیں ہیں۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ دنیا ابھی اس منزل سے بہت دور ہے کہ لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہو کہ وہ بچے پیدا کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More