کراچی (نیوز ڈیسک) محققین نے کینسر کے مرض کو روکنے کیلئے ایک ایسی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے کہ انسانی خلیوں کو کینسر زدہ خلیوں سے لڑنے کا طریقہ سکھاتی ہے۔ یہ ویکسین انسانی امیون سسٹم کی توجہ حاصل کرتی ہے تاکہ یہ کینسر زدہ خلیوں کو تباہ کر سکیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائونٹ سینائی نیو یارک کے سائنسدانوں کی تیار کردہ اس ویکسین کے کام کرنے کا انداز شدت پسندانہ نوعیت کا ہے، تجربات کے دوران مریضوں نے حوصلہ افزا نتائج دیے ہیں اور ایسے مریضوں پر اس ویکسین نے زبردست نتائج دیے ہیں جنہیں Non-Hodgkinʼs Lymphoma کینسر لاحق ہوتا ہے۔ اب تک اس کینسر میں مبتلا مریض روایتی علاج سے صحت یاب نہیں ہو پاتے اور اسے ضدی کینسر سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کے ٹیومرز کو ہی کینسر ویکسین فیکٹری میں تبدیل کیا جاتا ہے، جسم کے امیون سسٹم کو کینسر زدہ مقام تک کھینچنے کیلئے استعمال ہونے والے طریقے کو in situ vaccination کہا جاتا ہے۔