Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نئی ایوی ایشن پالیسی ، مراعاتی پیکج یکم جولائی سے لاگو کرنا کا فیصلہ 

اسلام آباد( ساجد چودھری ) نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے مراعاتی پیکج یکم جولائی 2019 سے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاز بنانے کی صنعت ان کی مرمت کے ہینگروں کی تعمیر ،ائیر پورٹ آپریشنل اداروں کی ضروریات اور ایوی ایشن کی صنعت کا سامان تیارکرنے کے لیے والی صنعتوں کو ان کی آمدن پر دس سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان بجٹ میں کیا جائے گا۔ ایوی ایشن سیکٹر میں کی جانے والی سرمایہ کاری جس میں نئے ائیر پورٹس کی تعمیر ، موجودہ ائیر پورٹس کی توسیع ، ائیر کرافٹ مینو فیکچرنگ انڈسٹری مین سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی ۔ پاکستان میں کارگو اور مسافروں کے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کو زیادہ مانا جا رہاہے اور فیصلہ کیاگیا ہے کہ مختلف روٹس کے لیے الگ الگ شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کیا جائے گا ابتدائی تجویز ہے کہ 5 سوکلومیٹر سے کم ہوائی سفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی جائے دیگر روٹس پر رعایتی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دو سال کے لیے متعارف کرائی جائے گی ۔ ہوائی سفر پر بھاری ٹیکسوں سے صنعت کو بڑا ریلیف ملے گا جس سے ملک مین سرمایہ کاری اورنجی شعبے مین ہوا بازی کی صنعت کو ترقی دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More