اسلام اباد( الماس حیدر نقوی) پاکستان پندرہ اپریل کو فنانشنل ایکشن ٹآسک فورڈ کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔ یہ پاکستان کیط رف سے فٹیف کو جمع کرائی جانے والی تیسری عملدرآمد رپورٹ ہوگی۔ فٹیف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ کے لیے ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کا اجلاس کل ہو گا پاکستان چوتھی عملدرآمد رپورٹ جولائی میں جمع کرائے گا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جون میں ہوگا جس میں پاکستان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، 27 نکاتی فٹیف ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ستمبر 2019 ء تک کیا جانا ہے ۔ وزارت خزانہ، خارجہ، داخلہ ، سٹیٹ بنک ، ایس ای سی پی ، ایف آئی اے، نیکٹا، ایف بی آر مل کر فٹیف ایکشن پلان پر کام کررہے ہین فٹیف ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے حکومت پاکستان نے چارورکنگ گروپ بنا رکھے ہیں۔