Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کالا دھن سفید کرنے کا موقع دینے کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی معیاد 3 ماہ تک رکھنے کا امکان

اسلام آباد( ارشاد انصاری سے) وفاقی حکومت کی جانب سے کالا دھن سفید کرنے کا موقع دینے کے لیے ایمنسٹی سکیم کی معیاد تین ماہ تک رکھنے کا امکان ہے۔ اسضمن مین ذرائع نے بتایا کہ ایمنسٹی سکیم کا اعلان اس اپریل تک متوقع ہے اورمنگل کو اس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اس کے بعد صدارتی آرڈنینس کے ذریعے اس ایمنسٹی سکیم کا اطلاق کیا جائے گا اور اس کے بعد بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے اس کی معیاد بڑھائی جائے گی ۔ اور تعق ہے ایمنسٹی سکیم بیس جولائی یا اکتیس جولائی تک کے لیے ہوگی جس میں مقامی اور غیر ملکی اثاثہ جات اور دولت اعلان کردہ ریٹ کے مطابق ٹیکس ادائیگی کے ساتھ سفید کروائے جاسکیں گے اور بے نامی جائیدادوں کو بھی اس سکیم کے تحت قانونی حیثیت دلوائی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More