Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ریسٹورنٹس میں جنرل سیلز ٹیکس وصولی،ایپ متعارف کرنے کافیصلہ 

اسلام آباد( ارشاد انصاری سے) وفاقی حکومت نے ملک بھرمین صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں ادا کردہ جنرل سیلز ٹیکس کی رئیل قائم بنیادوں پر وصولی کے لیے خصوصی موبائل ایپ متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیاہے تاہم حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈروں کی باہمی مشاورت کے بعد ہوگا جس کے ذریعے صارفین کی جانب سے ہوٹلوں ، ریس249ٹورنٹس پر قیام اورکھانے پر بل کی ادائیگی کے ساتھ ادا کردہ جنرل سیلز ٹیکس کی رسید کی فوری طور پر تصدیق ہو سکیگی ۔ اس موبائل ایپ سے ہوٹل اورریسٹورنٹس سیکٹرسے جنرل سیلز ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو گا۔ اس ضمن مین’’ ایکسپریس‘‘کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے فیڈرل آف بورڈ ریونیو کو لیٹر ارسال کیا گیاہے جس پر ایف بی آر نے ہوٹل اور ریسٹورنٹس سیکٹر کے لیے موبائل ایپ متعارف کروانے کی تجویز کاجائزہ لینا شروع کردیا ۔ ایپ کے ذریعے کسٹمز سے کسی ہوٹل اور ریسٹورنٹ کی جانب جی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے تو اس کی جی ایس ٹی وصولی کا مسیج متعلقہ صارف کے موبائل فون پر آسکتا ہے اسی طرح اس ایپ کو قومی ٹیکس سسٹم سے امئیگریٹ کرکے ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیکٹر سے رئیل ٹائم بنیادوں پر فوری طور پر جی ایس ٹی کی قومی خزانے میں منتقلی کا نظام متعارف کروایا جا سکتاہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More