Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کابینہ اجلاس کل ،تعلیمی اصلاحات سمیت 17 نکاتی ایجنڈہ مرتب

اسلام آباد(این این ائی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس سولہ اپریل بروز منگل ہو گا جس مین ملک میں رائج نظام تعلیم میں اصلاحات سمیت 17 نکاتی
ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس مین ملککی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ سانحہ کوئٹہ پر وزیر مملکت برائے داخلہ بریفنگ دیں گے۔ کابینہ سیزن 2018 اور 2019 ء کے لیے گندم خریداری کی منظوری دے گی۔ جبکہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ جائیدادوں کی فروخت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیمات یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دے گی ۔ کابینہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور فیڈرل لمیٹڈ کمیشن کی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں انسداد منی لان249ڈرنگ ایکٹ کے تحت صوبائی کاوئنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے کی منظوری کا بھی امکان ہے ۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزارتوں اور ڈویژنوں میں بھرتی کیلئے ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات لینے کی پالیسی کاجائزہ لیا جائیگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More