Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ججز،جوڈیشل افسروں کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز،عدالتی اورجوڈیشل افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1سے 2 تک کے ملازمین کیلئے 4881روپے ،گریڈ3سے 6تک کیلئے 7625روپے ،گریڈ7سے 10تک کیلئے 11391روپے ،گریڈ11سے 13تک کیلئے 17183روپے ،گریڈ14سے 16تک کیلئے 21587روپے ،گریڈ17اور18کیلئے 28574روپے ،گریڈ19کیلئے 37989روپے ،گریڈ20کیلئے 47709روپے ،گریڈ21کیلئے 57126روپے جبکہ گریڈ22کے افسران کیلئے 68364روپے ہاؤس رینٹ الاؤنس ہوگا جس کا اطلاق یکم جولائی2019سے کیاجائے گاجو ہائیکورٹ کے علاوہ ضلعی عدالتوں میں کام کرنے والوں پربھی لاگوہوگا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More