Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یکم جولائی:غیر منقولہ جائیدادوں کی فیئرمارکیٹ ویلیو میں25فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد (ساجد چودھری ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ فاقی بجٹ کے تحت یکم جولائی سے جائیدادوں کی خرید و فرو خت پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی بڑھانے کیلئے ملک بھر کے 21شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی مارکیٹ میں رائج قیمت کی فیئر مارکیٹ ویلیو میں25فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس وقت ایف بی آر کی فیئر مارکیٹ ویلیو مارکیٹ میں رائج حقیقی قیمتوں کے 55فیصد کے قریب ہے اور یکم جولائی سے اسے مارکیٹ میں رائج قیمتوں کے 80فیصد تک لے جایا جائے گا جبکہ آئندہ وفاقی بجٹ میں مختلف57 شعبوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس جس سے غریبوں پر بھی منفی اثر پڑتا ہے میں سے 17 پر ٹیکس ختم کر دیا جائے گا ۔ جن پلاٹوں پر خریداری کے بعد تعمیرات شروع ہوتی ہیں ان پر ٹیکس کی رعایت دی جائے گی اور جن پلاٹوں پر خریداری کے بعد کوئی تعمیرات نہیں ہوتیں ان کی فروخت پر بھاری ٹیکس عائد کئے جائیں گے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے بتایا کہ اور آئندہ وفاقی بجٹ سے وہ لوگ جو ٹیکس چوری اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے پیسہ بناکر جائیداد خریدنے کے بعد تین سال کی ٹیکس کی حد ختم ہونے کے بعد فروخت کر کے ٹیکس سے بچ جاتے ہیں ان پر آئندہ وفاقی بجٹ میں بھاری شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا اور گھر یا پلاٹ خریدنے کے بعد طویل عرصہ اپنے پاس رکھنے کی حد بھی ختم کر دی جائے گی اوریہ گھر یا پلاٹ جب بھی فروخت کئے جائیں گے اس وقت ان پر یہ ٹیکس لاگو ہوجائیں گے ، اس طرح ان کی ہر قانونی دولت کے ذرائع آمدن بھی پوچھے جائیں گے کیونکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے جسے دور کرنے کیلئے موجود سکیم میں ترامیم کی جائیں گی کیونکہ ذرائع آمدن پوچھے بغیر دو یا تین فیصد انکم ٹیکس دینے کے بعد ایسی جائیدادوں کو قانونی قرار دینے کی سکیم اب ختم ہونے کے قریب ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More