Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب بیوروکریٹک تنظیم نو، شہباز شریف کی اہم ٹیم کی واپسی

اسلام آباد (طارق بٹ) پنجاب میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات کئے گئے زیادہ تر بیوروکریٹس اچھے پیشہ ور ہیں اور اچھی ساکھ کے حامل ہیں، تاہم اس طرح کی تنظیم نو پر نظر رکھنے والے سینئر عہدیداران نے دی نیوز کو بتایا کہ ان تمام افراد نے شہباز شریف انتظامیہ کے دوران بڑے عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار افسران کے تبادلے اور تعیناتی جس وقت ٹھیک سمجھیں گے اسی وقت کریں گے۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ جن افسران کو اب نئے کام سونپے گئے ہیں وہ اپنی محنت اور پیشہ وارانہ خصوصیت کے باعث سابق وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افراد رہے ہیں۔ عہدیداران میں سے ایک کا کہنا تھا وہ افسران پرجوش ہیں، تازہ تبدیلیاں بہتر ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اسی عہدے پر شہباز شریف کی حکومت کے دوران گزشتہ 18 ماہ خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے امجد جاوید سلیم کی جگہ لی ہے جنہیں اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سفارش پر یہ عہدہ سونپا گیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More