Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گناہ ٹیکس کا نفاذ خطرے میں، ایف بی آر نے مخالفت کر دی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان میں گناہ ٹیکس کا نفاذ خطرے میں پڑ گیا ہے ، ایف بی آر نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس حوالے سیوزارت قومی صحت کو آگاہ کر دیا،ایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ گناہ ٹیکس لگانے سے آمدن متاثر ہو گی۔ایف بی آر کے مطابق انرجی مشروبات اورسگریٹ پر گناہ ٹیکس سے وصولیوں میں کمی کا امکان ہے ،ٹیکس چور عناصر گناہ ٹیکس سے زیادہ مستفید ہونگے ،گناہ ٹیکس لگانے سے مشروبات، سگریٹ مزید مہنگے ہونگے ۔مشروبات اور سگریٹ کی مہنگائی سے غیر قانونی اشیاء کی مانگ بڑھ جائیگی۔ایف بی آر کے مطابق انرجی مشروبات اور سگریٹ انڈسٹری سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس دہندہ ہے ۔اس لیے گناہ ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا۔دوسری طرف وزارت قومی صحت نے گناہ ٹیکس کے متبادل مختلف آپشنز پر غور شروع کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق مشروبات اور سگریٹ وغیرہ پرعائد ٹیکسز کی شرح میں نمایاں اضافے پر غور جاری ہے ۔ جنرل سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں اضافہ تجویز کرنے پر غور کیا جارہاہے ۔یاد رہے حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں ملک میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے سگریٹ پینے پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More