Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب آب پاک اتھارٹی کے قیام کا بل قانون کا حصہ

لاہور (نمائندہ دنیا)پنجاب آب پاک اتھارٹی بل گورنر پنجاب چودھری سرور نے منظور کر لیا جس کے بعد بل قانون کا حصہ بن گیا ، پنجاب اسمبلی نے فروری میں ہونے والے اجلاس میں بل کی منظوری دی تھی ، تب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے گورنر سے ناراض ہو کر بل روک رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے غیر ملکی دورے سے واپسی پر اسپیکر پرویز الٰہی سے خود رابطہ کر کے اسپیکر کی ناراضی دور کی اور مرکزی حکومت کی مداخلت سے یہ مسئلہ حل ہوا ہے جس کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے رو کا ہوا بل گورنرکو بھجوادیا جس پر گورنر نے فوراً دستخط کر دئیے ،بل کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب ،پنجاب آب پاک اتھارٹی کے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں اور پنجاب کے عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 146146پنجاب آب پاک اتھارٹی 145145 قائم کردی گئی،اتھارٹی صوبے کے تمام شہروں میں پینے کے صاف ،سستے اورمعیاری پانی کی فراہمی کے لئے کام کرے گی،جیلوں ،ہسپتالوں اور یونیورسٹیز میں فلٹر یشن پلانٹس لگائے گی، مختلف ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کرے گی اور اتھارٹی فلٹریشن پلانٹس ، بوٹلنگ پلانٹس ،پانی کی انسٹالیشن اسکیموں ،صفائی آپریشن اورکارکردگی کی ذمہ دار ہوگی، اتھارٹی بہترین اور دیرپا مینجمنٹ سسٹم قائم کرے گی ۔ گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے اس کیلئے ہی پنجاب آب پاک اتھارٹی قائم کی گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More