Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چودھری نثارنے رکن پنجاب اسمبلی کاحلف اٹھانے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)کے منحرف رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کل منگل کو پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چودھری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا۔ ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ چودھری نثار علی خان کل منگل کو رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت سے ناراض چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔ذرا ئع کے مطابق دوسری طرف چودھری نثار کے تاحال نواز شریف کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئی اور وہ ابھی تک اپنی ناراضی دل سے لگائے بیٹھے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More