Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دہشتگرد رابطوں کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں:نیکٹا

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد رابطوں کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں ۔ نیکٹا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشتگرد اب بھیافغانستان کی سمیں استعمال کررہے ہیں ۔ ادارے نے قرار دیا کہ 9 کروڑ سموں کی بندش، ایک ہزار ویب سائٹس اور 3 ہزار سے زائد سوشل میڈیا پیجز کی بندش ناکافی ہے ۔ نیکٹا نے پی ٹی اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ رابطے کو چیک کرنا بہت مشکل ہے ، اس حوالے سے قانون میں بھی سقم ہیں ،الیکٹرانک کرائمز ایکٹ، قومی سلامتی کے انفراسٹرکچر پر سائبر حملے رکوانے میں ناکام رہا ،ایکٹ میں سائبر حملوں کے دفاع کی شقیں شامل کی جانی چاہئیں ،ہر انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ میں سائبر سرویلنس یونٹ بنایا جانا چاہیے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More