Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سندھ حکومت نے 7 ارب کٹوتی واپس لینے کی تیاری کرلی ایف بی آرکیساتھ اجلاس آج ہوگا

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے 7 ارب سے زائد کی کٹوتی واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی،ایف بی آرکیساتھ اجلاس آج ہوگا۔سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے 7 ارب روپے سے زائد کی براہ راست کٹوتیوں کے معاملے پرایف بی آراورایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن سندھ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،جس میں سیکریٹری ایکسائیزرحیم شیخ اورانکی ٹیم ایف بی آر اراکین سے مذاکرات کرینگے ،صوبائی وزیرایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن مکیش کمارچاؤلہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکی گاڑیوں پرودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 7.21 ارب کی ایٹ سورس کٹوتی غیرقانونی،سندھ حکومت اوراسٹیٹ بینک کے معاہدے کیخلاف ہے ۔انکا کہنا ہے کہ ایٹ سورس کٹوتی کے معاملے پرایف بی آرکیخلاف قانونی چارہ جوئی کے انتباہ پرایف بی آرنے معاملہ مذاکرات سے حل کرنے پرآمادگی ظاہرکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More