Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

والد کا نام ہٹا کربنت پاکستان لکھوانا شرعاً درست نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے اجلاس میں بنت پاکستان(تطہیر فاطمہ) کیس کے بارے میں اپنے فیصلے کی توثیق کے بعد اسے وزارت قانون کو ارسال کردیا ہے۔ کونسل کے فیصلے کے مطابق والدین کے بارے میں علم ہونے کے باوجود ان کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرنا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا زیر غور مسئلہ میں والد کا نام ہٹا کر146146بنت پاکستان145145 لکھوانا شرعاً درست نہیں اس طرح کی کوششوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ تطہیرفاطمہ نامی لڑکی نے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی کہ میرے نام کی تمام سرکاری دستاویزات میں میرے حقیقی والد 146146شاہد ایوب145145 کا نام ہٹا دیا جائے اور اس کی جگہ 146146بنت پاکستان145145 لکھ دیا جائے یعنی تطہیرفاطمہ بنت پاکستان لکھا جائے۔ اس کیس کے بارے میں اس سے قبل میڈیا میں بہت سی رپورٹیں آچکی ہیں۔ چونکہ اس کیس کا تعلق قانون اور شریعت دونوں سے تھا اس لیے کونسل نے ازخود اس پر غوروخوض کے بعد شرعی مؤقف واضح کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More