Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈرپ کے نئے سربراہ عاصم رئوف6 سال بغیرکام کئے مراعات لیتے رہے

اسلام آباد( جہانگیر منہاس) ملک میں ادویات کی قیمتوں میں دگنا اضافے کے معاملے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ) میں 3 ماہ کے لئے لگائے گئے نئے سی ای او عاصم رئوف کے بغیرکام کئے محکمہ صحت سے تنخواہ کی مدمیں 6 سال مراعات لینے کاسیکنڈل سامنے آگیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرگ اتھارٹی کے نئے سربراہ عاصم رئوف بھی جعلی ڈگری پر فارغ ہونے والے شیخ اختر حسین کے منظور نظر ہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈریپ کے سربراہ سمیت دو اہم ترین عہدوں کی اضافی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جن میں ڈائریکٹر ڈریپ لاہور اورڈائریکٹر کوالٹی اشورنس شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ کے نئے سربراہ گریڈ 19 میں ہیں جبکہ جن دو اہم ترین پوسٹوں کی اضافی ذمہ داریاں انہیں تفوئص کی گئی ہیں وہ گریڈ 20 اور21 کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عاصم رئوف ڈریپ میں جونیئر ترین افسر ہیں جنہیں گزشتہ سال جون میں گریڈ 19 میں پروموٹ کیا گیا جبکہ ڈریپ کے اندر اب بھی کئی افسران گزشتہ دس سال سے گریڈ20 میں کام کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ کے لگائے گئے نئے سربراہ 2013 کے دوران6سال کے لئے پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے امریکہ گئے تھے جبکہ اس دوران وہ وزارت صحت سے بھی تنخواہ کی مد میں مراعات لیتے رہے اور امریکہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے کی بجائے پرائیویٹ کام کرتے رہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عاصم رئوف سے مذکورہ رقم کی وصولی کے لئے انہیں باقاعدہ متنبہ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ادویات کی قیمتوں میں دگنا اضافے کے سیکنڈل کے مرکزی کردار سابق سربراہ ڈریپ شیخ اختر حسین کے متعلق نیب کی طرف سے کی جانے والی انکوائری میں پیشرفت ہوئی ہے جبکہ سابق وزیر صحت عامر کیانی سے بھی گزشتہ روز نیب آفس میں پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جن فارما کمپنیوں نے سا بق وزیر صحت عامر کیانی کے ساتھ مبینہ طور پر مالی ساز باز کی تھی ان میں سے کئی کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لئے کسی طور تیار نہیں ہیں اورگزشتہ روز کئی کمپنیوں نے اس سلسلے میں اعلی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیاہے ۔ ڈریپ ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے باعث شعبہ صحت کے نئے وزیر مملکت ظفر مرزا بھی دبائومیں ہیں اور انہیں آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات قیمتوں کے متعلق وزیراعظم عمران خان کو پیشرفت سے آگاہ کرنا ہے ۔ مراعات لیتے رہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More