Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایمنسٹی سکیم کے 3مراحل،خفیہ جائیداد،بے نامی اکاؤنٹس والے بھی مستفید ہونگے

اسلام آباد(اظہر جتوئی)کالے دھن کو سفید کرنے والی ایمنسٹی سکیم کو 3 مراحل میں مکمل کرنے کی تجویز دیدی گئی،آخری فیز رواں سال دسمبر میں مکمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایمنسٹی سکیم کے حوالے نئی تجاویز پیش کر دی ہیں،سکیم کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جاری کیا جا ئیگا جبکہ تجاویز کی منظوری وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ ایمنسٹی سکیم کا پہلا فیز 30 جون کو مکمل ہوگا،اس عرصہ میں ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کواپنے اثاثہ جات کی اصل قیمت کا 5 فیصد دینا ہوگا، دوسرا فیز ستمبر 2019 کو ختم ہوگا جس کے دوران ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے والوں کو 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ تیسرا فیز دسمبر 2019 کو ختم ہوگا جس کے دوران ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کواپنے خفیہ اثاثہ جات پر20فیصد ٹیکسز کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے الگ ریٹس متعارف کرانے کی تجویز د ہے جس کے تحت پہلے فیز سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اپنے خفیہ اثاثہ جات پر ایک فیصد ،فیز میں 2 فیصد اور تیسرے فیز کیلئے 4 فیصد اصل مالیت پر ٹیکس دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق سکیم میں فائدہ اٹھانے کیلئے بے نامی اکائونٹس بھی شامل ہونگے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پیش ہونے والی ایمنسٹی سکیم زیادہ تر فائیلرز نے حاصل کی تھی،گزشتہ سال 2018 میں پیش کی جانے والی ایمنسٹی سکیم میں 124 ارب روپے وصول ہوئے ،جس میں 77 ارب لوکل اور 47 ارب روپے غیر ممالک سے پاکستانیوں کا ٹیکس موصول ہوا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More