Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

11لاکھ میٹرک ٹن گند م کی خریداری کیلئے 42ارب کی منظوری

اسلام آباد (وقا ئع نگار خصوصی) وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے ملک بھر میں پاسکو کے زیر انتظام سنٹروں پر گندم کی خریداری کیلئے 42ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی جس میں 36ارب روپے گندم کی قیمت جبکہ باقی 6ارب روپے گندم کی خریداری پر آنے والے اخراجات شامل ہیں  2کھاد کارخانوں کو 11ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے ملک میں رواں موسم خریف میں یوریا کی قلت کے پیش نظر کھاد تیارکرنے والے کارخانوں کو اگست تک گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 11ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد (وقا ئع نگار خصوصی) وزارت صنعت وپیداوار کے ذرائع کے مطابق ملک میں یوریا کھاد کی قلت کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گیس کی کمی کے پیش نظر درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے دوفرٹیلائزر پلانٹس کی اگست تک پیداوار جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان دونوں یوریا کھاد بنانے والے فرٹیلائزر پلانٹس کو وفاقی حکومت مزید 11ارب روپے سبسڈی دے گی ۔ ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر کو ملک میں باقی فرٹیلائزر پلانٹس کی طرح سستی مقامی گیس فراہم نہیں کی جا رہی ۔ وزارت صنعت وپیداوار کے ذرائع نے مزید بتایاکہ گزشتہ سال درآمدی یوریا بھی مقامی مارکیٹ میں یوریا کی قیمت کم نہیں کرسکی اور کاشتکاروں کو 2200سے 2500روپے فی بوری یوریا کھاد ملتی رہی۔ خریف کے سیزن میں بھی یوریا کی قلت کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More