کراچی،اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی)کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے باعث تمام میڈیکل اور پیر امیڈیکل سٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔شہر قائد میں گرمی سے لوگ بلبلا اٹھے ۔چھٹی کے روز بھی لوگ گھروں سے باہر نہ نکلے ،سڑکیں ویران رہیں ۔یکم مئی سے 3 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ کے پیش نظر ڈی جی ہیلتھ سندھ نے تمام میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور عملے کو 24 گھنٹے ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کردیں ۔محکمہ موسمیات نے آ ج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔تاہم ژوب،مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،کوہاٹ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پرگرد آلود/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، موہنجوداڑو، چھور،رحیم یار خان ، روہڑی، مٹھی اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا