Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئندہ مالی سال :وفاقی ترقیاتی بجٹ 7کھرب روپے مختص کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال(2019-2020) کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ 7کھرب روپے مختص کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں وفاقی وزارتوں کے 30 سے زائد منصوبے ختم یا بجٹ میں کٹوتی کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صحت اور ہاؤسنگ کے نئے منصوبے تر قیاتی بجٹ میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کی خراب صورت حال کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ کم رکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 700ارب روپے تک ہوگا لہٰذا س تناظر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ تجاویز بھجوائیں ۔ آئندہ مالی سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صحت اور ہاؤسنگ کے شعبے میں نئے ترقیاتی منصوبے منظور کرنے اور جاری منصوبوں کیلئے بجٹ میں کمی کی تجویز زیر غورہے ۔ وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے تاحال آئندہ مالی سا ل کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کوحتمی شکل نہیں دی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More