Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پارلیمنٹ ہائوس :چیمبرز کی تزئین وآرائش،فرنیچر کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی منظوری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے باوجود پارلیمنٹ ہائوس میں وزیراعظم و ڈپٹی سپیکر چیمبر کے سامنے فوار ے کے اردگرد آسٹرو ٹرف ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ چیمبر کی تزئین آرائش وفرنیچر ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ (صفحہ5بقیہ نمبر10) ڈویژن کیلئے نئے باتھ روم کی تعمیر سمیت پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی روم کی تزئین آرائش و فرنیچر اور سرخ کارپٹ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بجٹ کی منظور ی د ی ہے ، وفاقی حکومت کے منظور کردہ بجٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں وزیراعظم چیمبر کے سامنے فوار ے کے اردگر د نائلون کی آسٹرو ٹرف بچھانے کیلئے 33لاکھ 83ہزار 718روپے ، کابینہ بلاک کی کارپارکنگ میں پینٹنگ کیلئے 22لاکھ 74ہزار 762روپے ، پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں کرسیوں کیلئے 21لاکھ 74ہزار 700روپے ، کمیٹی روم نمبر 3کی تزئین آرائش کیلئے 12لاکھ 67ہزار 377روپے ، پارلیمنٹ ہائوس میں وی وی آئی پی کرسیوں کی فراہمی کیلئے 10لاکھ 98ہزار روپے ، ڈپٹی سپیکر چیمبر کی تزئین آرائش کیلئے 10لاکھ 16ہزار 555روپے ،ڈپٹی سپیکر چیمبر میں فرنیچر کیلئے 9لاکھ 64ہزار 197 روپے ، پارلیمنٹ ہائوس میں سرخ کارپٹ کیلئے 7لاکھ 50ہزار 360روپے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں فرنیچر کیلئے 5لاکھ 72ہزار 500روپے ، چیمبر نمبر 113میں فرنیچر و الماریوں کیلئے 6لاکھ 36ہزار 338روپے ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن دفتر کے ساتھ نئے باتھ روم کی تعمیر کیلئے 13لاکھ 54ہزار روپے منظور کئے گئے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More