Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی وزارت خوراک فصلوں کونقصان کاتخمینہ نہ لگاسکی، کسان پریشان

اسلام آباد (ملک سعیداعوان )وفاقی وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی ملک میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم اوردیگرفصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تاحال تخمینہ نہ لگا سکی، ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں ،ژالہ باری سے گندم،مکئی ،چنے ،سرسوں،سبزیوں کی فصلیں اور آم کے باغات بری طرح متاثر ہوئے ہیں،لیکن وزارت اس حوالے سے کسانوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے کسی بھی قسم کے ٹھوس اقدام اٹھانے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے ، جس پرکسانوں نے فوری طور پر فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا مطالبہ کرتے ہوئے امدادی پیکیج ، رعایتی نرخوں پر کھاد ،بجلی اور بیج فراہم کرنے اور نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر انہیں خصوصی پیکیج دیاجائیگا ،اس حوالے سے ابھی تک نقصانات کا تخمینہ ہی نہیں لگایا گیا۔ کسانوں کی جو فصل بچ گئی ہے اس کو بھی سرکاری سطح پر بیچنے کیلئے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ گندم خریداری سنٹرز پر بار دانہ بھی من پسند لوگوں کو ہی دیا جا رہا ہے ۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین طارق اشفاق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کم از کم بارشوں اور ژالہ باری سے متاثر ہونے والے کاشتکاروں کو فصلوں پر آنے والی لاگت اداکرے ۔ ترجمان وزارت تحفظ خوراک نے بتایا تاحال وزارت کے پاس طوفان اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کا کوئی تخمینہ نہیں ہے ۔ وزیر تحفظ خوراک متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں ، اس دورے کے بعد اعدادو شمار سامنے آئیں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More