Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیاسی جماعتوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط کی معلومات اکٹھی کرنے کیلئے آپریشن شروع

لاہور(جوادآراعوان)ملک کی قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں سے کالعدم تنظیموں اور گروپس کے ممکنہ براہ راست یا بالواسطہ رابطوں کی معلومات اکٹھا کرنے کے لئے آپریشن لانچ کر دیا گیا،رابطے رکھنے والی جماعت یا کسی لیڈر کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے ،جبکہ ایسے رابطوں کی صورت میں سیاسی جماعت یا گروپ کو کام کرنے سے روکا بھی جا سکتا ہے ۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے اہداف کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے ’’ آپریشن گرے چیک ‘‘کے تحت قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں سے کالعدم تنظیموں اور گروپس کے ممکنہ براہ راست یا بالواسطہ رابطوں کی معلومات اکٹھا کرنے کے لئے گرینڈ سیکرٹ انفارمیشن گیدرنگ ایکشن لانچ کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملک کی ایک ٹاپ انٹیلی جنس ایجنسی کو اس آپریشن کا ٹاسک سونپا گیا ہے ،جبکہ اس ایجنسی کو ملک کے دیگر اعلیٰ خفیہ اداروں کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔انہوں نے بتایا خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کے ٹارگٹس کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ،جن کو بلیک،گرے اور وائٹ کہا گیا ہے ،بلیک کیٹیگری میں کالعدم تنظیم یا گروپ سے براہ راست رابطے رکھنے والی جماعت یا لیڈر شامل ہو گا،گرے کیٹیگری میں بالواسطہ رابطوں والی جماعت یا لیڈر شامل ہو گا،جبکہ وائٹ کیٹیگری میں کلین جماعت اور لیڈرشپ شامل ہو گی۔انہوں نے بتایا کسی جماعت کے آپریشنز تب بند کرنے کی سفارش کی جائے گی، اگر اسکی اعلیٰ قیادت کالعدم تنظیم یا گروپ سے براہ راست رابطے میں ملوث پائی گئی اور اسکا ٹھوس ثبوت موجود ہوا،کسی جماعت کا لیڈر یا ورکر اگر براہ راست رابطوں میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمے کے اندارج کی سفارش کی جا ئے گی لیکن اسکے لئے ٹھوس شواہد فراہم کرنا ہوں گے ،بالواسطہ رابطوں میں ملوث پائی جانے والی جماعت،لیڈر یا ورکر کو واچ لسٹ میں رکھا جائے گا ،کالعدم تنظیموں اور گروپس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں ٹی ٹی پی،جماعت الاحرار،لشکر جھنگوی،سپاہ محمد،بین الاقوامی تنظیموں میں القاعدہ،داعش،زنبیون بریگیڈ،النصرہ فرنٹ،جیش العدل شامل ہیں،جبکہ بلوچستان میں آپریٹ کرنے والے کالعدم گروپس بلوچ لیبریشن آرمی،بلوچ ریپپلیکن آرمی،بلوچستان لیبریشن فرنٹ،لشکر بلوچستان اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More